اپنے پانچ سالہ بیٹے کا سرکاٹ کر کھانے والی مصری ماں کو عدالت نے مجرمانہ طور پر پاگل قرار دیدیا۔
مصرکی 29 سالہ حنا محمد حسن پراپنے بیٹے کےسرکا کچھ حصہ کاٹ کرکھانے کا مقدمہ چل رہا تھا۔عدالت نےکہاکہ ملزمہ نے اپنے بیٹےکو پاگل پن کی حالت میں مارا، اسے نفیساتی یونٹ میں رکھنے کا حکم دیا۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں یوسف کے چچا نے گھر کے پاس بالٹی میں بچے کے کچھ اعضادیکھے۔ گرفتاری کے بعد حنا محمد حسن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کے سر کا کچھ حصہ کاٹ کر کھایا ہے تاکہ وہ ہمیشہ اُس کے پاس رہے۔
وکیل کا یہ موقف بھی سامنے آیا ہے کہ ماں نے بیٹے کو سابقہ شوہر کی تحویل میں جانے کے ڈر سے قتل کیا ہوگا۔ ماں گھر کی کھڑکیاں دروازے بند کرکے بچے کے سر کوتین دفعہ مارا،ثبوت مٹانے کے لیے ماں نے بچے کے ٹکرے ٹکرے کردئیے۔