خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔
جمعرات کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا جائے گا۔
اجلاس کے دوران کابینہ نے پشاور، سوات، اور ایبٹ آباد کے طرز پر دیگر ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرانے کی بھی منظوری دی۔