لندن میں قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے کندھے کی کامیاب سرجری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی کامیاب سرجری کردی گئی ہے، نسیم شاہ کی سرجری لندن کے نجی اسپتال میں کندھے کے ماہر سرجن نے نے کی۔
ڈاکٹرز کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کے ٹینڈن کی چھوٹی سی سرجری کی گئی، نسیم شاہ کے کندھے کا آپریشن آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو ڈاکٹرز نے 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، نسیم شاہ جلد قومی ٹیم کےلئے دستیاب ہوں گے۔ نسیم شاہ چار سے چھ ہفتے کے بعد پریکٹس شروع کرسکتے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نوجوان ہیں انکے ریکور کرنے کے چانسز دوسروں کی نسبت زیادہ ہیں۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی، کندھے کی تکلیف کے باعث نسیم شاہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر بھی ہوئے تھے۔