بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موسلادھار بارشوں کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
نئی دلی کے شہریوں نےگرمی کی لہرکے بعد سکھ کا سانس لیا۔بارشوں سے درجہ حرارت میں بھی واضح کمی آئی ہے،محکمہ موسمیات نےدن بھرگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
انتیس یا تیس جون سےنئی دلی اور شمال مغربی علاقوں میں مون سون بارشیں شروع ہوسکتی ہیں،حکام نےموسم کی صورت حال کےپیش نظرنئی دلی میں 30 جون کیلئے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔