حکومت پاکستان کے کل ہونے والے اجلاس میں11 نکات پر بات کی جائے گی ، جس میں وفاقی کابینہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی کی منظوری بھی دےگی ۔
وفاقی کابینہ ورلڈ فوڈپروگرام کےاسپیئرپارٹس افغانستان بھجوانےکی منظوری دی جائے گی، پیر روشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پہلےریکٹرکی تقرری ایجنڈے میں شامل ہیں،اسلام آبادمیں ورچوئل یونیورسٹی کوزمین کی خریداری کی اجازت بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔
وفاقی کابینہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دےگی ،پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورکےدرمیان میمورنڈم آف انڈرسٹنڈنگ( ایم اویو)کی منظوری بھی شامل کی گئی ہے،نواب آف بہاولپورکی غیر مربوط اراضی کیلئے عملدرآمدکمیٹی کی منظوری دی جائےگی۔
فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،کابینہ کے اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی،اجلاس میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ( ای سی سی( اور کیبنٹ کمیٹی فور ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز (سی سی ایل سی )کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے،حکومتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کابھی امکان ہے۔