وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس ملک شہزاد، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عقیل عباسی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تینوں نئے ججز منگل کو ( کل ) صبح نو بجے سپریم کورٹ میں حلف اٹھائیں گے جبکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی ججز سے حلف لیں گے۔
نئے ججز کی شمولیت سے سپریم کورٹ میں سترہ ججز کی تعداد مکمل ہو جائے گی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ججز کی تقرری کیلئے ناموں کی منظوری جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے دی تھی ۔