بھارت کے کپتان اور اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2024 کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل ہیں اور یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے ہی سیمی فائنل میں رسائی کیلئے اہم ہے تاہم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر روہت شرما نے میدان میں اتر تے ہی باولرز پر لاٹھی چارج کر دیا ۔
روہت شرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2024 کی تیز ترین نصف سینچری بنا ڈالی ۔اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے کوئنٹن ڈی کاک کے پاس تھا جنہوں نے گروپ میچ میں کینیڈا کے خلاف 2 2 گیندوں پر نصف سینچری بنائی تھی ۔