جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات ہوگئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی تھا ۔
وفاقی وزارت قانون نےلاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کو لاہور ہائیکورٹ کاقائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیا،جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ نے سینئر ترین جج ہیں ۔
وفاقی وزارت قانون نےجسٹس شجاعت علی خان کی قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا, گورنر پنجاب کل صبح 9 بجے جسٹس شجاعت علی خان سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیں گے۔
Shujaat Ali Khan Acting Chief Justice by Farhan Malik on Scribd
واضح رہے کہ جسٹس شجاعت علی خان کے بعد سینئر ترین ججمسٹر جسٹس علی باقر نجفی ،مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس مس عالیہ نیلم،مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ اورمسٹر جسٹس صداقت علی خان ہیں۔