بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔
جمعہ کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل حامد خان کے ذریعے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
متفرق درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التوا ہے جس میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
نیب کیس کی سماعت کے دوران بھی یہ درخواست جلد سننے استدعا کی تھی۔
متفرق درخواست میں آئینی درخواست 25 جون کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔