پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ( پی ایم اے ) نے طبی امداد فراہم کرنے والے نجی اور خیراتی اداروں پر سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ طبی امداد فراہم کرنے والے نجی و خیراتی اداروں پر سیلز ٹیکس صحت کے بنیادی حق پر براہِ راست حملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے کے ملک کے عوام کی فلاح و بہبود پر تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اپنی شاہ خرچیوں پر قابو پاتے ہوئے صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ اخراجات کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت طبی امداد فراہم کرنےوالے اداروں پر سیلز ٹیکس کے فیصلے کو واپس لے۔