مظفرآباد وادی نیلم میں لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ نیلم ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ۔لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا۔
آزادکشمیرکی وادی نیلم میں گزشتہ رات لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر سیاحوں کی 6 گاڑیاں تباہ اور دو بچے زخمی ہو گئے انتظامیہ نے رات کو ہی سڑک بحال کرنے پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو نکال لیا تھا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے سیاحوں کو بارش کے دوران سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے ۔
گزشتہ رات وادی نیلم کے چلہانہ کے مقام پر شدید بارش کےدوران آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا واقع اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں سیاح وادی نیلم جا رہےتھے سڑک بند ہونے سےسیکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے تھے۔