امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن پاک بھارت براہ راست بات چیت کی حمایت بھی کرتا ہے تاہم بات چیت کے مقاصد کا تعین کرنا دنوں ملکوں کا اندرونی معاملہ ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ خطے کے سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم کپیسٹی پروگرام میں پاکستان اور امریکا پارٹنر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری اور دو طرفہ پروگراموں کے ذریعے رابطے جاری رہیں گے۔