وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، تبدیلی کمانڈ کی تقریب سات اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ہے،نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد،امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیا ز(ملٹری) اورتمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔