رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر 60 لاکھ سے زائد کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔
آل پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق گائے کی کھال کی قیمت 1100 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہوگی جبکہ بکرے کی کھال 400 روپے سے 450 روپے میں فروحت ہوگی۔
ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اونٹ کی کھال کی قیمت 550 روپے میں فروحت ہوگی۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں جانوروں کی کھالوں کے دام رواں سال زیادہ ہیں ۔
اس سال پاکستان بھر سے تقریباً 28 لاکھ گائے کی کھالوں کی جمع ہونے کی امید ہے جبکہ بکرے کی تقریباً 33 لاکھ کھالیں جمع ہونے کے امکانات ہیں۔