وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو فون کیا گیا جس کے دوران انہوں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا جبکہ امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
شہبازشریف نے گزشتہ ماہ کے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے کا بھی تذکرہ کیا۔
وزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پر شیخ محمد بن زاید نے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک یو اے ای تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان متواتر اعلیٰ سطح کے تبادلے بہت ضروری ہیں۔