پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر اور سابق نائب کپتان شاداب خان نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کے واقعہ ردعمل جاری کردیا ۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں مداح سے لڑائی کرتے دیکھا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ چیئرمین پی سی بی کا حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر سخت ردعمل سامنے آگیا
ویڈیو میں حارث روف کو مداح کو گھٹیا کہتے ہوئے سنا گیا جبکہ وہ مداح کو مارنے بھی بھاگے۔
اس موقع پر حارث روف کی اہلیہ انہیں روکتی رہیں مگر فاسٹ بولر نے ایک نہ سنی۔
حارث کا موقف
واقعہ سے متعلق جاری اپنے بیان میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے ، جب بات فیملی پر آتی ہے تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔
شاداب کا ردعمل
واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے آلراؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس پر تنقید کرنا شائقین کا حق ہے، ہم اسے قبول کرتے ہیں اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ لیکن کسی پر ان کے خاندان کی موجودگی میں ذاتی طور پر حملہ کرنا ٹھیک نہیں ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ کیسا محسوس کریں گے اگر کوئی آپ پر خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے ذاتی طور پر حملہ کرے؟۔