پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد آفریدی نے بابراعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
سما سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے بعد خود کپتانی چھوڑ دینی چاہئے، اگر بورڈ نہیں ہٹاتا تو ایک اور بلنڈر ہوگا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر خوش قسمت ہے اتنے سارے ورلڈکپ میں کپتانی کی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کو کہا تھا بطور بیٹسمین کھیلو ، اپنی بیٹنگ پر فوکس کرو، اب بہت ہوگیا آپ بطور بیٹسمین بھی کھیل سکتے ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے۔