ملتان سلطانز نے اپنے کھلاڑیوں کو اگلے میچ سے قبل تین روز کی چھٹی دے دی ہے، ذرائع کے مطابق فیصلہ مصروف شیڈول کے پیش نظر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سڈل سمیت دیگر کھلاڑی دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جبکہ مقامی کھلاڑی بھی اپنے اپنے شہروں کو چلے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی 16 اپریل کو دوبارہ رپورٹ کریں گے تاکہ آئندہ میچ کی تیاریوں کا آغاز کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز کا اگلا میچ 19 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلا جائے گا۔





















