اسلام آباد کی مویشی منڈی میں بیوپاری اور گاہک کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب گاہک نے فائرنگ کر دی جس سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ اوکاڑہ میں ریٹ طے نہ ہونے پر جھگڑے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نلور کی حدود میں مویشی منڈی میں ریٹ کے معاملے پر بیوپاری اور گاہک میں جھگڑا ہوا، گاہک نے طیش میں آ کر فائرنگ کردی اور گولیاں لگنے سے دو بیوپاری زخمی ہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
دوسری جانب اوکاڑہ کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور کا ریٹ طے نہ ہونے پر جھگڑا ہوا، بیوپاری اورگاہک میں ہاتھا پائی ہوئی تو دیگر بیوپاری بھی لڑائی میں کود پڑے۔ ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور مکوں کی بھرمار کردی۔ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ منڈی میں موجود افراد نے بیچ بچاؤ کروایا۔