وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے آج ہونے والا مجوزہ خطاب مؤخر کر دیا گیا۔
حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج قوم سے خطاب کرنا تھا جسے موخر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب تاحال ریکارڈ نہیں ہوا اور ریکارڈنگ نہ ہونے کے باعث خطاب مؤخر کیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے معاشی اور سفارتی محاذوں پر حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنا تھی۔