کینیڈا میں بھارتی دہشت گردی کےخلاف سکھوں کا دنیا بھرمیں احتجاج جاری ہے۔لندن میں سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام مظاہرے میں بڑی تعداد میں سکھوں نے شرکت کی۔
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرے میں لندن سمیت مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر آزاد خالصتان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
مظاہرین نے کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ کھنڈا کے قتل کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جس سے سکھوں کی تحریک خالصتان کو نئی جہت ملی۔
ہردیب سنگھ نجر کے قتل نے واضح کردیا کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے مگر بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا۔ عالمی ممالک بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔