آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کرسپرایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اورجانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے،ویسٹ انڈیز نے کر9وکٹ پر149رنزبنائے۔
ویسٹ انڈیز کے شرفین رادرفورڈ نے 39 بالز پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
150رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈکی ٹیم 136رنز بناسکی،گلین فلپس 40 اور فن ایلن 26 رنز کیساتھ نمایاں رہے،ویسٹ انڈیز نےنیوزی لینڈکو13رنز سے شکست دیدی،، گُڈاکیش موتی نے3،الزاری جوزف نے4وکٹیں حاصل کیں،شرفین ردر فورڈ نے39 گیندوں پر 68 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
یہ ویسٹ انڈیزکی مسلسل تیسری کامیابی جبکہ نیوزی لینڈ کو دوسری شکست ہے۔، اس طرح نیوزی لینڈبھی انگلینڈ اور پاکستان کی طرح اب اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔