ملک سے جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 152 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.573 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم ایک لاکھ 22 ہزارڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 5 لاکھ 3ہزار ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.015 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو11.52 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں جیولری کی برآمدات سے کاحجم 1.367 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات کا حجم 1.940 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اگست میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 9 لاکھ 70 ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.43 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو15.12 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔