مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے جاری کردیا گیا جس کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
وزیر خزانہ نے منگل کو اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے مختلف اعداد و شمار بتائے، سروے کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک لاکھ گدھے بڑھنے کے بعد تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ گدھے بڑھ گئے ، گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اقتصادی سرے میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی، سال2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، اور 2 سال میں گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ہوا۔






















