بلوچستان حکومت نے فرانزک سائنس لیبارٹری کوئٹہ کے قیام کی منظوری دے دی
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فرانزک سائنس لیبارٹری بلوچستان کوئٹہ کے قیام کی منظوری دیدی ہے
یہ لیباٹری فوری طورپرمحکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے زیر انتظام رہے گی - مذکورہ لیبارٹری کے قیام کے بعدمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا سیکشن ،بلوچستان گورنمنٹ رولز آف بزنس 2012 میں مناسب ترامیم کیلئے اقدامات کرے گا ۔