پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کیخلاف بدترین کارروائیاں کر رہی ہے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو عدالتی حکم کے باوجود ورکرز کنونشن نہیں کرنے دیئے جا رہے، حکومت تحریک انصاف کیخلاف بدترین کاروائیاں کر رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سول مارشل لاء لگا ہوا ہے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کا عوام کی خدمت کی بجائے تحریک انصاف کیخلاف کارروائیوں پر فوکس ہے۔
ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ آنے والے بجٹ سے کوئی اچھے کی توقع نہیں ہے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ سے معیشت نہیں سنھبل رہی۔
انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کو نوازنے کے لیے شوگر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہونے دیں ۔