مسلم لیگ نے صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بنی گالہ مدد مانگنےنہیں گیا تھا بلکہ مل کرکام کی دعوت دینےگیا، ہم نےتو کبھی انتقام لینے کا نہیں سوچا،ہم جیل میں تھےتو آپ نےاے سی اتروا دیےتھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے پارلیمانی اجلاس میں سابق وزیراعظم و پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کبھی وزیراعظم ہاؤس سے گھسیٹنے کی بات کرتے تھے کبھی جیل سے ائیرکنڈیشن اتروا دوں گا،بانی پی ٹی آئی ہر وقت روٹھے رہتے ہیں۔
میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نےتو کبھی انتقام لینے کا نہیں سوچا،ہم جیل میں تھےتو آپ نےاے سی اتروا دیے،آپ قید ہیں تو ہمارا دھیان بھی ائیرکنڈیشنر کی طرف نہیں گیا،بنی گالہ مدد مانگنےنہیں گیا تھا بلکہ مل کرکام کی دعوت دینےگیا،کیا وجہ تھی ایک وزیراعظم کو اقتدار سے باہر پھینک دیا گیا۔
پارٹی صدر کا کہنا تھا کہ قوم کو بھی موازنہ کرنا چاہیئے،سچ کوسچ کہناچاہیئے،میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے پیسہ بناکر چلتےبنے ہیں، کہا کہ بےنظیر سے سیاسی مخالفت کےباوجودمیثاق جمہوریت پردستخط کیے۔
ن لیگ کےپارلیمانی پارٹی اجلاس میں نواز شریف نے شہبازشریف اورمریم نوازکو شاباش دی،کہاکہ بجلی اورسستی گیس کیلئےپالیسی بنائیں،لیگی قائد نوازشریف کی شاہدخاقان عباسی کانام لےکرتعریف بھی کی۔