ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 پاکستان اور بھارت کا اتوار 9 جون کو ایسٹ میڈو نیویارک میں کھیلے جانے والا کرکٹ میچ میں موسم کی تازہ ترین پیشن گوئی اور اپ ڈیٹ میں بارش کے امکانات متوقع ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی پیش گوئی کے مطابق پاک بھارت ہائی وولٹیج کرکٹ میچ کا مقابلہ کے دن نیو یارک سٹی کے ایسٹ میڈو میں پورے دن میں ہلکی بارش اور ہلکی ہوا کے جھونکے کے ساتھ میچ کے لیے بارش کے زیادہ سے زیادہ 24 فیصد امکانات ہیں،یہ میچ زیادہ تر ابر آلود آسمان کے نیچے ہلکی ہوا کے ساتھ کھیلا جائے گابارش کا ایک اہم امکان موجود ہے۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج کرکٹ میچ کا مقابلہ نیو یارک کے ایسٹ میڈو میں نئے تعمیر شدہ ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق میچ صبح 10:30بجے شروع ہوگا،بارش کی وجہ سے میچ واش آؤٹ ہونے کے امکانات ہیں۔
عالمی موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ادارے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے وقت بارش کا 40 فیصد امکان ہوگا۔
اگر پاکستان بمقابلہ بھارت کھیل ختم ہو جائے تو کیا ہوگا؟
واش آؤٹ کی صورت میںبھارت اور پاکستان دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا، اب تک T20 ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ واش آؤٹ کیاگیا ہے انگلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ 4 جون کو تاہم دیگر میچوں میں بارش کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے،یہ کرکٹ میچ دونوں فریقوں کے لیے خاص طور پر پاکستان کے لیے اگلے راؤنڈ میں رہنے کے لیے اہم ہے۔