ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کو کوپن ہیگن کے مرکز میں کلٹورویٹ کے تاریخی چوک پر ایک39 سالہ شخص نے ضرب لگا کر زخمی کر دیا۔
ڈنمارک کےدارالحکومت کوپن ہیگن کے مرکز میں کلٹورویٹ کے تاریخی چوک پر یہ واقعہ کیسے پیش آیا ،وزیر اعظم جانی نقصان سے محفوظ رہیں تاہم وہ اس واقعے سے صدمے میں ہیں، اس حادثے کے بعد فریڈرکسن کو چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ،وزیراعظم کے دفتر نے ہفتہ کو وزیر اعظم کی تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دیں۔
اس واقعے میں ملوث مشتبہ 39 سالہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،ڈنمارک کی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک 39 سالہ شخص وزیر اعظم پر حملے کے سلسلے میں ابتدائی پوچھ گچھ کے لیے جج کے سامنے پیش ہوگا،تاہم پولیس نےابھی تک اس حملے کے محرکات کیا تھے، یہ واضع نہیں کیا اور نہ ہی وزیر اعظم کے دفتر نے اس شخص کے مقصد کے بارے میں کچھ بتایا۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ڈینز کے یورپی یونین کے انتخابات میں ہونے والے انتخابات سے دو روز قبل ہوا ہے،ایک ماہ قبل تین جرمن سیاست دانوں کو یورپی پارلیمنٹ اور ضلعی کونسل کے انتخابات سے پہلے حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس ہفتے کے شروع میں مزید حملے ہوئے،یورپی یونین کے کئی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کی۔






















