نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل منیر افسرانسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی اورپاک آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکےہیں ، جبکہ تیزرفتارجغرافیائی ڈیٹاتخلیق سےمتعلق مقالےپرانہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر آئی ٹی سےمتعلق تکنیکی ترقی اورانتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سیکورٹی منیجمنٹ میں ایم فل کرچکے اور ریمورٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔
منیرافسر میجرجنرل کی حیثیت سے کمانڈ،کنٹرول، کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کےڈائریکٹرجنرل رہے ،انہوں نے جی آئی ایس اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا ،این ڈی یوواشنگٹن سےنیشنل ریسورس اسٹریٹجی میں ایم ایس بھی کرچکے ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کےامیدوارہیں ، انہوں نے دو ہزار دس کےسیلاب کےدوران پبلک پالیسی رسپانس پرتحقیقی مقالہ بھی مرتب کیا تھا ۔