نامزدوزیراعظم نریندر مودی کل تیسری باروزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے حلف اٹھائیں گے،کابینہ ارکان کی بھی حلف برداری ہوگی،نام آج جاری کئے جائیں گے۔
بھارتی صدرنےباضابطہ طور پر وزیراعظم نریندرمودی کو حلف برداری کے لیےمدعو کیا،بھارتی میڈیا کےمطابق حلف برداری کی تقریب صدارتی آفس میں ہوگی۔
جواہر لعل نہرو کےبعد نریندرمودی پہلےبھارتی سیاست دان ہوں گے، جو تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے،گزشتہ روز بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے نے نریندر مودی کو لیڈر منتخب کیا تھا۔