محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144لگا دی۔
اعلامیے کے مطابق شہر میں مختص کی گئی آٹھ منڈیوں کےعلاوہ جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی8مویشی منڈیوں میں فروخت ہوں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شاہراہوں اور گلی کوچوں میں جانور فروخت کرنے پر پابندی 20جون تک لگائی گئی، دفعہ144 کا نفاذ امن وامان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کیاگیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔