قومی اسمبلی کے ستائیسویں اجلاس سے وزیراعظم شہبازشریف مکمل غیرحاضر رہے جبکہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے تمام سیشنز میں شرکت کی۔
غیرسرکاری تنظیم فافن کے مطابق ایک وفاقی وزیر اور ایک وزیرمملکت کی قومی اسمبلی کے ستائیسویں اجلاس میں حاضری مکمل رہی ۔ دو کابینہ ارکان کسی ایک بھی سیشن میں شریک نہیں ہوئے ۔ وقفہ سوالات کے دوران چھبیس میں سے صرف 12 وزرا حاضر رہے ۔ توجہ دلاؤ نوٹس پر 8 میں سے صرف 3 وزرا ایک ایک نشست میں آئے۔
رپورٹ کے مطابق 333 ارکان قومی اسمبلی میں سےصرف 66 تمام 9 سیشنز میں شریک ہوئے۔ 33 ارکان نے ایک بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ 80 فیصد ارکان کم از کم ایک نشست سے غیرحاضر رہے۔
پہلی نشست میں سب سے زیادہ 249 ارکان نے شرکت کی۔ پانچویں نشست میں سب سے کم 164 ارکان شریک تھے۔ قومی اسمبلی کے 27ویں اجلاس سے وزیراعظم شہبازشریف مکمل غیرحاضر اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے تمام 9 سیشنز میں شرکت کی۔





















