بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے بعد حکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں۔
آج بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد کا پارلیمانی اجلاس ہوا،اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے نومنتخب قانون سازشریک ہوئے۔اجلاس میں بی جے پی اتحاد این ڈی اے نے نریندر مودی کو اپنا رہنما منتخب کرلیا۔
مودی اتحادیوں کےساتھ بھارتی صدرسےملاقات بھی کریں گے،بی جےپی حکومت بنانے کےلیے بھارتی صدر کی باضابطہ منظوری لے گا۔
نریندرمودی حکومت سازی کیلئےسینئرساست لال کرشن اڈوانی کی رہائش گاہ بھی پہنچے،نریندرمودی 9 جون کو وزیراعظم کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے۔