آئی ایم ایف نےپاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کےلیےاہم پیشرفت کا اعتراف کیا ہے،حکام وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف سےچھ سے آٹھ ارب ڈالرکا نیا تین سالہ قرض پروگرام ملنےکی امید ہے۔
نئےبیل آوٹ پیکیج کیلئےورچوئل مذاکرات کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی، پاکستان کے ساتھ ممکنہ نئےقرض معائدے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف مشن نے13 سےتئیس مئی دوہزار چوبیس تک پاکستان کا دورہ کیا۔اس دوران پاکستان کیساتھ اسٹاف کی سطح کےمعاہدے تک پہنچنےکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان کو ایک نئی توسیعی فنڈ سہولت کےتحت سپورٹ کیا جا سکتا ہے،پاکستان کےساتھ ورچوئل بات چیت کا عمل جاری ہے،حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سےچھ سے آٹھ ارب ڈالر کےنئےبیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہےکہ نئےمالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی سفارشات اورشرائط کے مطابق تیار کیا جارہا ہے۔