کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،جہاں انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر آ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کےآغاز میں ہی شدید ترین مندی دیکھنےمیں آئی ریکوری کےبعد اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد ریکوری
اسٹاک مارکیٹ میں دوہزارپوائنٹس کی مندی کےبعد ایک ہزار پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، 100انڈیکس 990 پوائنٹس کم ہوکر 72871 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔