امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں سنسنی خیز مرحلے کے بعد 6رنز سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ہے ۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب آخری اوور کی آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے اور حارث روف نے فل ٹاس دی جس پر نتیش کمار نے چوکا دے مارا اور میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد سپر اوور کا مرحلہ ہوا ۔سپر اوور میں امریکہ کی جانب سے جونز اور ہرمیت میدان میں اترے اور پاکستان کو ایک اوور میں 19 رنز کا ہدف دیا۔
سپر اوور پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کروایا اور کیریئر کی خراب ترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 رنز ایکسٹراز میں دیئے ، اوور میں تین وائڈ ہوئیں جن پر 4 اضافی رنز بیٹسمینوں نے سنگل کر کے بنائے ۔
سپر اوور میں دیئے گئے 20 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افتخار احمد اور فخر زمان میدان اترے ، پہلی گیند بیٹ ہوئی، دوسری گیند پر افتخار نے چوکا لگایا ، افتخار احمد نے تیسری گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن باونڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔چوتھی گیند پر شاداب خان نے لیگ پر چوکا مارنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے پاوں پر لگتی ہوئی پیچھے کی جانب گئی اور باونڈر پارکر گئی جس سے پاکستان کو 4 رنز حاصل ہوئے ۔شاداب خان نے پانچویں گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن ڈبل بنائی۔ آخری گیند پر 7 رنز درکار تھے اور شاداب سنگل بھی نہ بنا پائے ، پاکستان کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکہ کی جانب سے سپر اوور نیتراوالکر نے کروایا اور بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا ۔
امریکہ کی جانب سے سٹیون ٹیلر اور کپتان موناک پٹیل نےپاکستان کی جانب سے دیئے گئے160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا ، اوپنر سٹیون ٹیلر 12 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ موناک پٹیل نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 50رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ آندریز گو نے 35 رنز بنائے ۔
امریکہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے مقرررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 15رنز بنائے جس میں بابراعظم اور شاداب خان کی 72رنز کی شاندار شراکت نے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔کپتان بابراعظم نے 43گیندوں پر3چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 44رنز بنائے جبکہ ان کا بھر پور ساتھ شاداب خان نے نبھایا ، وہ 25 گیندوں پر 160 کے سٹرائیک ریٹ پر 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے رضوان اور کپتان بابراعظم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، محمد رضوان نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر سکور کی شروعات کی لیکن وہ یہی مومیمٹم جاری نہیں رکھ سکے ، محمد رضوان دوسرے اوور کی پہلی گیند پر سلپ پر ٹیلر کے ہاتھوں شاندار کیچ کے بعد پولین لوٹ گئے ، وہ 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
محمد رضوان کے بعد عثمان خان نے وکٹ سنبھالی لیکن وہ بھی جلد بازی میں دکھائی دیئے ، انہوں نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن14 رنز کے مجموعے پر محض 3 رنز بنا کر باونڈری کے قریب کمار کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔
تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان 26 رنز کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ قومی ٹیم کے بیٹر اعظم خان وکٹ پر آتے ہی چل دیئے، پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور ریویو استعمال کیا کوئی تدبیر کام نہ آئی اور صفر پر پولین لوٹ گئے ۔
نوسٹش کینجگی نے 4 اوورز میں 30 رنز دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نیترا والکر 2 ، علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان رواں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان ،فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث روف شامل ہیں ۔