مودی کی نفرت انگیز سیاست اور مسلم مخالف ایجنڈے کو ایودھیا کی عوام میں مسترد کر دیا۔
لوک سبھا کی اہم سیٹ پر بی جے پی کےنمائندے لالو سنگھ کودلت لیڈر کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے،مودی سرکار نے انتخابات میں کامیابی کے لیے ہندوتوا پیروکاروں اورانتہا پسندوں کی خوشنودی حاصل کرنے کےلیے رواں سال بابری مسجد کی جگہ تعمیر کردہ رام مندر کا افتتاح کیا۔
مودی اور اس کی پارٹی کا خیال تھا کہ رام مندر کے افتتاح کے بعد ایودھیا اور لوک سبھا میں ان کی جیت یقینی ہے،لوک سبھا کے انتخابی نتائج نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ انتہا پسندی کو بنیاد بنا کر زبردستی جیت حاصل نہیں کی جا سکتی
بی جے پی امیدوار لالو سنگھ فیض آباد لوک سبھا میں پہلے دو بار ایم پی رہ چکے ہیں جنہیں سماج وادی پارٹی کے رکن اودھیش پرساد نے بدترین شکست سے دوچار کیا۔
بی جےپی رکن نے اعتراف کیا کہ رام مندر کی تعمیر بھی ہمیں جیت نہ دلوا سکی،
ایودھیا سے تاریخی شکست مودی سرکار کے منہ پرطمانچے کے برابر ہے،لوک سبھا کے عوام مودی سرکار کی جانب سے مقامی افراد کی زمین پر قابض ہونے کی وجہ سے سخت متنفر تھے اسی لیے انہوں نے دلت لیڈر کا چناؤ کیا
لوک سبھا میں بی جے پی کی شکست کی وجوہات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بےروزگاری، زمین پر غاصبانہ قبضہ اور مقامی افراد کے مسائل کو نظر انداز کرنا شامل ہیں
مقامی افراد کا کہنا ہےکہ رام مندر سےعقیدت اپنی جگہ مگر اس کے نام پر ہم سے ہماری روزی چھین لی گئی ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہمیں زمینیں دی جائیں گی مگرحقیقتاً ایسا کچھ نہیں ہوا۔
سماج وادی پارٹی کےترجمان کا کہنا ہےکہ بی جے پی نےرام مندر کےنام پر لوگوں کو دھوکہ دیا یہ لوگ رام کےنام پرکاروبارکرتے ہیں،اس وقت بی جےپی کو لوک سبھا کےعلاوہ تین اہم ریاستوں اتر پردیش،مہاراشٹر اور راجستھان میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایودھیا میں بی جے پی کی شرمناک شکست عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے
نیویارک ٹائمز کےمطابق ایودھیامیں شکست نےمودی کے ناقابل تسخیر اور ناقابل شکست ہونے کے دعوے کو جھٹلا دیا،خودکو نہایت مضبوط امیدوار کہلانے والے مودی کو اب بہت سمجھوتہ کرنا پڑے گا،انتخابی نتائج سےمعلوم ہوتا ہےکہ حیرت انگیز طورپرمودی سرکار کی شکست یقینی ہے۔
بی بی سی کےمطابق بھارتی عوام کی بڑی تعداد کا یہ کہنا ہےکہ مودی ملکی اداروں کو کمزورکرنے،آزادی صحافت پرکریک ڈاؤن اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔