نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس سے صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نےبجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
حکومت کی فراہم کردہ بجلی کی مانگ میں واضح کمی
نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجٹسٹمنٹ کی مدد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔