روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا ہے کہ روس کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرات لاحق ہوئے تو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
یوکرین پر ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغرب نے بارہا روس پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگایا لیکن ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ امریکہ تھا جس نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے۔
روس کا جوہری اصول متعدد خطرات کے جواب میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس کا نیٹو کے رکن ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔