فرنچائز ویلش فائرنے شاہین آفریدی کی جانب سے دی ہنڈرڈ لیگ چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ چھوڑنے کے بعد شاہین آفریدی نے کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئینٹی لیگ اور دی ہنڈرڈ کی تاریخیں متصادم ہو رہی ہیں، دی ہنڈرڈ کے آنے والے سیزن کے لیے ویلش فائر نے 1 لاکھ پاؤنڈ میں شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو دی ہنڈرڈ چھوڑنے کی وضاحت کر دی ہے ، شاہین آفریدی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ شاہین آفریدی ای سی بی کو وضاحت کی کہ وہ 4 ہفتوں تک فیملی سے دور رہنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ دی ہنڈرڈ لیگ 23 جولائی سے18 اگست تک کھیلی جائے گی، گلوبل ٹی ٹوئینٹی لیگ 25 جولائی سے سے 11 اگست تک کھیلنے کی امید ہے، شاہین آفریدی کا پہلے ہی آئی ایل ٹی ٹوئینٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ طویل معاہدہ ہے۔
شاہین آفریدی کا کہناتھا کہ ویلش فائر کے ساتھ اس سال نہ کھیلنے کا افسوس ہے، دی ہنڈرڈ کا گزشتہ سیزن بہت انجوائے کیا ، میں کارڈف میں واپس آنے کے لیے پرجوش تھا ،میری آنے والے سیزن کے لیے ویلش فائر کے ساتھ نیک خواہشات ہیں۔ویلش فائر نے شاہین آفریدی کی جگہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو شامل کر لیا۔