زیر التواء مقدمات میں اضافے کے باعث چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کر دی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے چھٹیوں میں کمی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق عدالت عظمٰی میں اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ زیر التوا مقدمات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ تک سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی تھی۔