وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر لاہور سے چین روانہ ہوگئے۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، سیکرٹری خارجہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
روانگی سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور ائیرپورٹ پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں دورہ چین سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی پہلی مرتبہ پاکستان سے سرمایہ کار اور صنعت کاروں کی کثیر تعداد بھی چین روانہ ہو چکی ہے جو شینزن میں بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شریک ہو گی۔
وفاقی وزیرا طلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر اور چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوگی، وزیراعظم مختلف تجارتی شعبوں میں فروغ کے لیے ملاقاتیں کریں گے اور آئی ٹی کے شعبے میں مختلف چینی کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔