بی جے پی کی ایگزٹ پول میں ہیرا پھیری بےنقاب ہوگئی،اروند کیجریوال نے مودی کی بڑے پیمانے پر دھاندلی سے پردہ اٹھا دیا۔
راجستھان میں بی جےپی ایگزٹ پول میں 33 سیٹیں جیتنےکا دعوی کر رہی ہےجبکہ وہاں پر تو ہیں ہی صرف 25 سیٹیں،اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے قبل ہی مودی سرکار نتائج کا اعلان کیسے کر سکتی ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے دوران مودی سرکارکی جانب سے پولنگ ایجنٹس پر اپنی مرضی کےنتائج کےحصول کے لیےدباؤ ڈالاگیا، اروندکیجریوال نےاپنےحامیوں کو محتاط کرتے ہوئےکہا کہ وہ نظریں رکھیں اور مودی سرکار کی دھاندلی کو ناکام بنانے کے لیے ہوشیار رہیں۔
یہ بات واضح رہےکہ بی جے پی راجھستان میں دھاندلی کیےبغیرنہیں جیت سکتی، انتخابات میں مودی سرکار کےدھاندلی کےمنصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ہم نے ملک کو بچانا ہے۔
انتخابات کےدوران مودی سرکار نےعوام کو ذہنی طور پرمفلوج کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے سے روکا،مودی سرکار کی جانب سے انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج کے لیے ووٹ خریدنے پر بھاری سرمایہ بھی خرچ کیا گیا۔
مودی سرکارتیسری بار اقتدار پرقبضے کے لیےہرہتھکنڈےکو آزما رہی ہےجو دھاندلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔