نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے دبئی میں الانصاری ایکس چینج کے اشتراک سے لیبر کیمپ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
نیشنل بینک آف پاکستان نے الانصاری ایکس چینج یو اے ای کے اشتراک سے دبئی کے ڈلسکو کیمپ ( القوز) میں لیبر کیمپ ایونٹ کا انعقاد کیا۔
لیبر کیمپ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان این بی پی کے برانڈ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ایونٹ کے دوران این بی پی گروپ چیف، انٹرنیشنل، فنانشل انسٹی ٹیویشن اینڈ ریمیٹنسز ریاض حسین نے قانونی ذرائع ترجیحی طور پراین بی پی کے ذریعہ ترسیلات زر اپنے وطن بھیجوانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
اس ایونٹ میں گروپ چیف، آئی ایف آر جی ریاض حسین اور ونگ ہیڈ، آر اینڈ این آر پی ڈی، آئی ایف آر جی یوسف صدیقی کے ساتھ الانصاری ہیڈ آفس کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔