مئی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی طرف سےجاری ماہانہ رپورٹ کےمطابق مئی میں مہنگائی کم ہو کر 11.76 فیصد کی شرح پرآگئی، جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد ریکارڈ کی گئی،شہروں میں مہنگائی 2.80 فیصد اوردیہی علاقوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر اور پیاز 51 فیصد تک سستے ہوئے،گزشتہ ماہ زندہ مرغی 35.28 فیصد گندم 20.17 فیصد سستی ہوئی،گندم کا آٹا 20.12 فیصد، پھل اورسبزیاں 8 فیصد تک سستی ہوئیں،
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مئی میں آلوکی قیمت میں 14.73فیصدتک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ماہ گوشت 4 فیصد سےزائد اورگھی 1.27 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ کےمطابق ٹرانسپورٹ اورطبی سہولتوں میں 3،3، انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اپریل کی نسبت مئی میں ڈینٹل سروس 15 فیصد، ڈاکٹر فیس 5 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق ایک سال کےدوران مشروبات 24فیصد اور خشک میوے 23 فیصد مہنگےہوئے،گزشتہ سال کی نسبت دال ماش 22 فیصد جبکہ چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی،ایک سال میں خشک دودھ22،مٹھائی 16،دال مسور 15 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں بیکری 11،گیس 318،بجلی 59 اور ٹرانسپورٹ 32 فیصد مہنگی ہوئیں۔