پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی قیادت کی جانب سے روات میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، بیرسٹرگوہر ، عمرایوب سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے ۔
اجلاس کے دوران شرکا نے طے کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا اور روات میں جلسہ نہیں کیا جائے گا۔
تحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت کو بد نیتی قرار دیتے ہوئے کہا انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دوردراز مقام طےکیا۔
شرکا نے انتظامیہ سے ایف نائن پارک ، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پرجلسےکی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ 8 جون کو سوات میں جلسہ کیا جائے گا جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت میں شریک ہوگی۔