گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریئل سٹیٹ والے سستے گھر دے رہے ہیں،پراپرٹی پرزیادہ ٹیکس کی وجہ سے کاروبار سست ہوگیا ہے،قابل قبول پراپرٹی ٹیکس ہونا چاہیے۔
گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ اتحادی جماعتیں ہیں،دونوں جماعتوں کےدرمیان سیاسی استحکام کے مذاکرات ہونےچاہئیں،ابھی تک پیپلزپارٹی نےحکومت میں شامل ہونےکا فیصلہ نہیں کیا،پیپلز پارٹی کی سی ای سی نےکابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیاتھا۔
سردارسلیم حیدر کا کہناتھا کہ ہمارازرعی ملک ہے،ہمیں خود کفیل ہوناچاہیے،افسوس زرعی ملک ہونے کے باوجود اجناس باہر سے منگوانی پڑتی ہیں،پالیسی بنا کر زرعی زمینوں کوبچایاجائے،ہاؤسنگ سکیمیں بنجرزمینوں پربنانی چاہیے،پی ٹی آئی کوکوئی اور نہیں وہ خود کو دیوار سے لگا رہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی ناسمجھی میں کوئی بات کر بیٹھےہیں توبات کریں،ہتک عزت بل پر اسپیکر سے کہا تھا صحافیوں کے تحفظات دور کریں،صحافیوں نےاچھی باتیں کی تھیں حکومت کی بھی نیت اچھی ہے۔