بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے آخری دن اتر پردیش ( یوپی ) ریاست میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کے دوران یوپی میں ہلاک ہونیوالوں میں سیکورٹی گارڈز اور سینی ٹیشن ملازمین شامل تھے۔
بھارت میں گزشتہ دو دن میں شدید گرمی سے انتخابی سرگرمیوں میں شامل مجموعی 54 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ہفتے کو شہر بلیلا میں ہیٹ انڈیکس 61 ڈگری کی خطرناک حد تک پہنچا۔