نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیر اعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے۔
بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں پر سات مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل ختم ہوگیا جس کے بعد ایگزٹ پولز کی جانب سے نتائج جاری کئے جارہے ہیں۔
ایگزٹ پولز کے مجموعی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور اتحادیوں کو 367 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس کو143 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔
ایگزٹ پولز میں بھاری اکثریت ملنے پر نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔
مودی وزیر اعظم بن گئے تو جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تین بار عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی رہنما ہوں گے
واضح رہے کہ ایگزٹ پولز کے نتائج حتمی نہیں ہوتے اور ان میں رد بدل ہوسکتی ہے جبکہ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔